ٹرمپ کی ایران جنگ کی کوریج پر امریکی میڈیا پر شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کی کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق وہ رپورٹس جن میں تہران کو عسکری طور پر بہتر پوزیشن میں دکھایا جا رہا ہے، نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ نقصان دہ بھی ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایسی رپورٹنگ “عملی غداری” کے مترادف ہے اور یہ دشمن کی مدد کے برابر ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں ایران کو جھوٹی امید دیتی ہیں، حالانکہ ایسی کسی امید کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو “بزدل” قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ صرف ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ ہی امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر دباؤ ڈالا کہ جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو طلب کیا جائے تاکہ ان کے ذرائع معلوم کیے جا سکیں۔










